ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام کو ہلکے سے نہ لیں، اندرااور اٹل بھی ہار گئے تھے:شرد پوار

عوام کو ہلکے سے نہ لیں، اندرااور اٹل بھی ہار گئے تھے:شرد پوار

Sun, 12 Jul 2020 11:20:56    S.O. News Service

ممبئی،12؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی کی کھنچائی کرتے ہوئے این سی پی صدر شرد پوار نے کہاہے کہ لیڈرس کو ووٹرز کی اہمیت کوسمجھنانہیں بھولناچاہیے۔ کیونکہ اندراگاندھی اوراٹل بہاری واجپئی جیسے طاقتور لیڈروں کو بھی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔پچھلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس میں دوبارہ آین (میں دوبارہ آؤں گا) کی تنقید کرتے ہوئے شرد پوار نے کہاہے کہ رائے دہندوں کے خیال میں یہ ایک انا ہے اورمحسوس کیا کہ انہیں سبق سکھایا جانا چاہیے۔شردپوار نے یہ بھی کہاہے کہ حکمراں مہا وکاس اگھاڑی - شیو سینا، این سی پی اور کانگریس میں ادھو ٹھاکرے کے ساتھیوں کے مابین اختلافات کی خبروں میں بہت زیادہ سچائی بھی نہیں ہے۔


Share: